4 اپریل، 2024، 12:28 PM

طوفان الاقصی، القسام بریگیڈ کی صہیونی آبادی پر میزائلوں کی بارش

طوفان الاقصی، القسام بریگیڈ کی صہیونی آبادی پر میزائلوں کی بارش

القسام بریگیڈ نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع صہیونی بستیوں پر تین میزائل حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے غزہ پر جارحیت کے خلاف جوابی کاروائی کرتے ہوئے صہیونی آبادیوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع اسرائیل فوجی اڈے کیزوویم سمیت صہیونی آبادی پر تین میزائل داغے ہیں۔

القسام کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانیت سوز جرائم کے جواب میں صہیونی قصبے کیزوویم میں اسرائیلی فوجی اڈے اور صہیونی آبادی پر تین میزائل حملے کئے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 32 ہزار 975 فلسطینی شہید جبکہ 75 ہزار 577 زخمی ہوگئےہیں۔

News ID 1923068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha